برائی (سُوءٌ)

برائی (سُوءٌ)


التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


یہ ایک جامع کلمہ ہے جو ہر اس بات کو شامل ہے جو انسان کو غم زدہ کر دے اور اسے نقصان پہنچائے، چاہے اس کا تعلق امورِ دنیا سے ہو یا امورِ آخرت سے۔

الشرح المختصر :


’سُوء‘ ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو انسان کو رنج و غم میں مبتلا کر دے، چاہے وہ دنیاوی امور میں سے ہو، جیسے کہ اس کا تعلق نفس یا بدن یا مال یا اولاد سے ہو، یا چاہے امورِ آخرت میں سے ہو، جیسے کسی عبادت کا چھوٹ جانا یا کسی معصیت کا ارتکاب کر بیٹھنا۔

التعريف اللغوي المختصر :


السوء: برائی اور فساد۔ سوء حزن وغم کو بھی کہتے ہیں۔ اور یہ نقصان اور تکلیف کے معنی میں بھی آتا ہے۔ اور ہر وہ چیز جو ناپسند کی جائے وہ سوء (برائی) ہے۔ سوء کا حقیقی معنی بد صورتی ہے اور اس کی ضد حُسن (خوبصورتی) ہے۔