العظيم
كلمة (عظيم) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وتعني اتصاف الشيء...
ہر وہ کام جسے انسان ہاتھ یا کسی آلے کی مدد سے کرتا ہے تاکہ چیزوں کی ساخت کرے یہاں تک کہ وہ اس میں ماہر ہو جاتا ہے اور وہ اس کا پیشہ بن جاتا ہے۔
صِناعت (صنعت، ودست کاری): ہر وہ علم یا فن جسے انسان مشق کے ذریعے حاصل کرتا ہے یہاں تک کہ وہ اس میں ماہر ہوجاتا ہے اور وہ اس کا دائمی پیشہ بن جاتا ہے اور اس کی وجہ سے اس میں کسی غرض کے حصول کے لیے حسی یا عقلی آلات استعمال کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
’صناعت‘: کاریگر کے پیشے کا نام ہے، اس سے مراد وہ شخص ہے جو وہ اپنے ہاتھ سے کام کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے: ”صَنَعَهُ، يَصْنَعُهُ، صُنْعاً وصِناعَةً“ یعنی اس نے اسے بنایا۔ 'صناعة' سے مراد ہر وہ علم یا فن ہے جس کی انسان مشق کرے یہاں تک کہ وہ اس میں ماہر ہو جائے اور وہ اس کا پیشہ بن جائے۔