البحث

عبارات مقترحة:

الحميد

(الحمد) في اللغة هو الثناء، والفرقُ بينه وبين (الشكر): أن (الحمد)...

الرزاق

كلمة (الرزاق) في اللغة صيغة مبالغة من الرزق على وزن (فعّال)، تدل...

الوتر

كلمة (الوِتر) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل، ومعناها الفرد،...

عَتَمہ، نماز عشاء (کا ایک نام)
(عَتَـمَةٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

شفق کی سرخی کے غائب ہونے کے بعد سے لے کر رات کے پہلے تہائی حصے کے آخر تک کا وقت۔

الشرح المختصر

عتمہ سے مراد نماز عشاء کا وقت ہے۔ اعرابی لوگ عشاء کی نماز کو نمازِ عتمہ کہا کرتے تھے یعنی اسے اس کے وقت کے لحاظ سے نام دیا کرتے اس وجہ سے شریعت میں نماز عشاء کو عتمہ کہنے سے منع کیا گیا تاکہ شرعی الفاظ میں آداب کو ملحوظ رکھا جائے۔ تاہم احادیث میں نماز عشاء کو عتمہ سے موسوم کیا گیا ہے البتہ قرآن کے لفظ کو اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے۔ اور اگر قرآنی الفاظ کے بجائے دیگر الفاظ کا استعمال ہو بھی تو وہ غالب اور مروج نہیں ہوگا۔

التعريف اللغوي المختصر

لغت میں عتمہ اندھیرے کو کہتے ہیں۔ ایک قول کی رو سے اس سے مراد سخت اندھیرا ہے۔ عَتَمَةُ اللَّيْل سے مراد شفق کی روشنی کے ختم ہو جانے کے بعد رات کا اولین اندھیرا ہے۔ العَتَمَة کا لفظ دراصل تَعْتیم سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے دیر اور تاخیر کرنا۔ عشاء کی نماز کو عتمہ اس لئے کہا گیا ہے کہ اس کا وقت دیر سے آتا ہے۔ تَعْتیم کا اطلاق مخفی رکھنے اور چھپانے پر بھی ہوتا ہے۔