اللطيف
كلمة (اللطيف) في اللغة صفة مشبهة مشتقة من اللُّطف، وهو الرفق،...
نسبی تعلق جو کسی انسان کو دوسرے سے مربوط کردیتا ہے۔
’قرابت‘ اس تعلق کو کہتے ہیں جس میں اہلِ تعلق ولادت کی وجہ سے مشترک ہوتے ہیں، خواہ یہ تعلق نزدیک کا ہو یا دور کا۔ ’قرابت‘ تین طرح کے رشتہ داروں یعنی اصول (جڑ)، فروع(شاخوں) اور حواشی (ٹہنیوں) پر مشتمل ہوتی ہے۔ اصول: یہ آباء واجداد ہوتے ہیں، اگرچہ وہ اوپر کے ہوں۔ مائیں، نانیاں اور دادیاں بھی اسی درجے میں آتی ہیں اگرچہ اوپر کی ہوں۔ فروع: یہ بیٹیاں اور بیٹے ہوتے ہیں اگرچہ نیچے کے ہوں۔ حواشی: یہ بھائی، بہنیں، ان کی اولاد، پھوپھیاں اور چچا ہوتے ہیں، اگرچہ اوپر کے ہوں۔
قرابت: ’رحم ‘کی نزدیکی رشتہ داری۔’قرابت دار‘ رشتے ناطے والوں کو کہتے ہیں ۔’قرابت‘ اصل میں ’قرب‘سے ماخوذ ہے۔’قرب ‘کا معنی ہے ’نزدیکی‘،یہ’ بعد‘ کی ضد ہے۔