الجبار
الجَبْرُ في اللغة عكسُ الكسرِ، وهو التسويةُ، والإجبار القهر،...
کچلی دانتوں والا، ایک نجس، پالتو جانور جو بھونکتا ہے۔
’کتا‘ ایک پالتو اور گھریلو جانور ہے، جو گوشت خور کلبیات (Canidae) کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی بہت ساری نسلیں اور قسمیں ہیں، جن میں سے چند ایک یہ ہیں: پہرے دار کتے، شکاری کتے، کھیت کی حفاظت کرنے والے کتے وغیرہ۔ اسی طرح اس کی کئی صنفیں ہیں جو شکل، سائز اور رنگ میں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں۔
کلب: ہر کاٹنے والا درندہ۔ ’کلب‘ کا غالب استعمال بہت بھونکنے والے جانور کے معنی میں ہوتا ہے۔ کلب کے اصل معنی شدت کے ہیں، اسی سے کہا جاتا ہے: ”كَلِبَ الدَّهْرُ على أَهْلِهِ“ کہ زمانہ اہلِ زمانہ پر سخت ہوگیا۔