القابض
كلمة (القابض) في اللغة اسم فاعل من القَبْض، وهو أخذ الشيء، وهو ضد...
وہ گناہ جنھیں شریعت نےکفر کا نام دیا ہے لیکن اس کے مرتکب کو دائرۂ اسلام سے خارج نھیں کیا ہے۔
ایمان اُسی وقت درست اور مقبول ہوتا ہے جب اس میں دو باتیں پائی جائیں۔ یہ دو باتیں درج ذیل ہیں: 1۔ توحید کا اقرار کرکے اللہ کے سامنے سرِتسلیم خم کردینا۔ 2۔ کفر کی تمام انواع سے اظہار براءت کرنا۔ کفر کی دو قسمیں ہیں؛ کفرِ اکبر اور کفرِ اصغر۔ کفر اصغر سے مراد وہ گناہ ہیں جنھیں کتاب و سنت میں کفر کا نام دیا گیا ہے، تاہم یہ کفر اکبر کی حد تک نہیں پہنچتے۔ کفر اصغر کو ’کفرِ نعمت‘ اور ’کفر دون کفر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ جیسے مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی سے قتال کرنا، غیر اللہ کی قسم کھانا، میت پر نوحہ کرنا۔