الملك
كلمة (المَلِك) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعِل) وهي مشتقة من...
وہ مصاحف جنہیں بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنے لیے جمع کیا اور یہ انہیں سے موسوم ہیں۔
مصاحفِ صحابہ سے مراد وہ ذاتی مصاحف ہیں جنہیں بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے اپنے لیے لکھ کر جمع کر لیا ہے، اسی وجہ سے یہ انہیں سے منسوب ہیں۔ اور یہ بسا اوقات نہ تو مکمل قرآن پر مشتمل ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کی ترتیب مصحف عثمانی کی ترتیب پر ہوتی ہے نیز یہ بعض تفسیری کلمات، ادعیہ اور اسباب نزول وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اور ان مصاحف میں مصحف ابن مسعود، مصحف ابی بن کعب اور مصحف عثمان رضی اللہ عنہم اجمعین وغیرہ قابلِ ذکر ہیں، مگر یہ سب مفقود ہیں سوائے چند روایات کے جسے لوگوں نے نقل کیا ہے۔ مصاحف مصحف کی جمع ہے، اس سے مراد: چند اوراق کا مجموعہ ہے جس کے دونوں جانب میں قرآن کریم لکھا گیا ہے۔