البحث

عبارات مقترحة:

المنان

المنّان في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من المَنّ وهو على...

المبين

كلمة (المُبِين) في اللغة اسمُ فاعل من الفعل (أبان)، ومعناه:...

العالم

كلمة (عالم) في اللغة اسم فاعل من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

مجاہدۂ نفس
(مُجاهَدَةُ النَّفْسِ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

اللہ سے حصولِ ثواب کی خاطر نفس کو نیکی کرنے اور گناہ چھوڑنے پرآمادہ کرنا۔

الشرح المختصر

مجاہدۂ نفس کا معنی ہے ’نفس کو ایسے کاموں میں لگانے کے لیے پوری کوشش اور طاقت صرف کرنا جن میں دنیا و آخرت کا فائدہ ہو‘۔ بایں طور کہ وہ نفس کو اللہ کے احکام کی پیروی کرنے اور اس کی منع کردہ اشیا سے اجتناب کرنے پر آمادہ کرے۔ اسے باطنی جہاد کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جہاد کو ظاہری جہاد کہا جاتا ہے جس سے مراد خارجی دشمن سے لڑنا ہے۔ ’نفس کے جہاد‘ کے چار مراتب ہیں: پہلا مرتبہ: ہدایت اور دینِ حق سیکھنے میں مجاہدہ کرنا۔ دوسرا مرتبہ: علم حاصل کرنے کے بعد عمل کرنے میں مجاہدہ۔ تیسرا مرتبہ: حق کی طرف دعوت دینے میں مجاہدہ۔ چوتھا مرتبہ: اللہ کی طرف دعوت دینے میں پیش آنے والی مشقتوں اور مخلوق کی طرف سے دی جانے والی اذیت کو برداشت کرنے پر مجاہدہ کرنا۔