الوهاب
كلمة (الوهاب) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) مشتق من الفعل...
مثقال:وزن کی ایک اکائی ہے جو متوسط درجہ کے 72 جَوْ کے دانوں کے مساوی ہوتا ہے، اور 4.24 گرام کے برابر ہوتا ہے۔
مثقال: وزن کو ماپنے کی ایک اکائی ہے جس کی مقدار بھرے ہوئے 72 جَو کے دانوں کے مساوی ہوتی ہے، اور یہ 4.24 گرام کے برابر ہوتا ہے۔ یہ خالص سونے کے دینار کا وزن ہے۔ یہ ایک درہم اور اس کے تین ساتویں حصہ کے برابر بھی ہوتا ہے۔ زمانۂ جاہلیت اور اسلام کے ”مثقال“ میں کوئی فرق نہیں آیا۔
”مِثْقالْ“ وزن کی ایک معلوم مقدار، خواہ تھوڑی ہو یا زیادہ۔ ”مثقال“ اصل میں ”ثقل“ بمعنیٰ ”وزن“ سے ماخوذ ہے۔ کہا جاتا ہے: ”ثَقُلَ الشَّيْءُ“ یعنی وہ شے وزنی اور بھاری ہوگئی۔ ”مِثقال“ کا اطلاق خاص طور پر سونے کے دینار پر ہوتا ہے۔