اعتدال و میانہ روی
(الاِقْتِصَاد)
من موسوعة المصطلحات الإسلامية
المعنى الاصطلاحي
کسی کام میں میانہ روی اختیار کرنا اور اس میں نرمی کے ساتھ اس طرح داخل ہونا کہ اس پر مداومت کرنا ممکن ہو۔
الشرح المختصر
’اقْتِصاد‘: افراط و تفریط کے درمیان میانہ روی اور درمیانی روش جس میں نہ غلو ہو اور نہ ہی تقصیر۔ یا یوں کہا جائے کہ اس سے مراد ہے: دو امور کے درمیان درمیانہ راہ اختیار کرنا۔ اللہ کا دین اس میں غلو برتنے والے اور اس سے جفا کرنے والے کے مابین کی راہ ہے۔ یہ بات معلوم ہے کہ اہلِ سنت کا عقیدہ اہلِ غلو اور اہلِ جفا کے درمیان ایک متوسط و معتدل عقیدہ ہے۔
التعريف اللغوي المختصر
’اقْتِصاد‘: اعتدال اور افراط و تفریط کے درمیان ہونا۔ اسی سے کہا جاتا ہے: ”قَصَدَ في الأَمْرِ“ جب وہ اس امر میں حد سے تجاوز نہ کرے، درمیانی راہ پر رہے اور تفریط کا شکار نہ ہو۔