التواب
التوبةُ هي الرجوع عن الذَّنب، و(التَّوَّاب) اسمٌ من أسماء الله...
اس حق سے روگردانی کرنا جس کا عقیدہ رکھنا یا جس پر عمل کرنا واجب ہے۔
الإلحَادُ کا معنی ہے: اللہ کے دین اور اس کی شریعت سے ہٹ جانا اور (دین پر) استقامت اور شریعت سے اعراض کرتے ہوئے کفر کی کوئی راہ لے لینا بایں طور کہ دین کو تنقید کا نشانہ بنانا یا اسلام کا دعوی کرنے کے باوجود اس سے نکل جانا یا پھر اس سے روگردانی کرکے اور اسے چھوڑ کر اس کی مخالفت کرنا۔ اس کی کچھ قسمیں یہ ہیں: 1۔ اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات میں الحاد، کبھی تو ان کے معانی اور حقائق کا انکار کرکے، اور کبھی اس ذات کا انکار کرکے جس پر یہ دلالت کرتے ہیں اور کبھی ان (ناموں) میں اللہ اور اس کے علاوہ کو باہم شریک بناکر۔ 2۔ اللہ کی آیات میں الحاد: اس کی صورت یہ ہے کہ شرعی نصوص کو ان کی اصل سے پھیر دیا جائے؛ بایں طور کہ ان پر تنقید کی جائے، یا پھر ان کے الفاظ کو تسلیم کرنے کے باجود انھیں ان کے حقیقی معنوں سے ہٹا دیا جائے، یا پھر اللہ کی تکوینی آیات کو مستقل طور پر غیر اللہ کی طرف منسوب کر دیا جائے یا ان میں کسی اور کو اللہ کا شریک یا معاون ٹھہرایا جائے۔
الإلحَادُ: کسی شے سے ہٹنا اور اس سے روگردانی کرنا۔ لَحْدُ القَبْرِ وإِلْحادُهُ اسی سے نکلا ہے جس کا معنی ہے: قبر کا شگاف درمیان کے بجائے ایک جانب میں کرنااور ألْحَدَ في دِينِ اللهِ کا معنی ہے: وہ اللہ کے دین سے ہٹ گیا اور اس سے روگردانی کی۔