الحميد
(الحمد) في اللغة هو الثناء، والفرقُ بينه وبين (الشكر): أن (الحمد)...
نمازی کا غالب گمان کی بنیاد پر رکعتوں کی صحیح تعداد جاننے کے لیے بھر پور کوشش کرنا۔
تحری: مطلوب ومراد کی حقیقت تک پہنچنا دشوار ہونے کی صورت میں حق کو تلاش کرنے کی کوشش میں غور وفکر سے کام لینا۔ یا یہ کہا جائے کہ: گمانِ غالب کے ذریعہ حق کو تلاش کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرنا۔ فقہاء اس کا ذکر عبادات کے باب میں کرتے ہیں، جیسے وہ کتاب الصلاۃ میں نماز میں رکعات کی تعداد بھول جانے والے کے لیے رکعتوں کی تعداد کو جاننے کے لیے تحری کرنے کے مفہوم پر گفتگو کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں۔ اور یہاں پر اس کا معنیٰ: غالب گمان کی بنیاد پر پڑھی گئی نماز کی رکعات کی تعداد معلوم کرنے میں بھر پور کوشش کرنا ہے، ساتھ ہی ساتھ پڑھی گئی نماز کی رکعتوں کی تعداد معلوم کرنے میں دشواری کے وقت غور وفکر اور احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
تحری: تلاش اور قصد کرنا، جیسے کہا جاتا ہے: ”فُلانٌ يَتَحَرَّى الأَمْرَ“ یعنی فلاں کسی چیز کی تلاش اور طلب میں سرگرداں ہے۔ اسی طرح یہ لفظ سب سے اعلیٰ اور افضل کو تلاش کرنے اور درستگی تک پہنچنے کے لیے اجتہاد کرنے کے معنی میں بھی آتا ہے۔