البر
البِرُّ في اللغة معناه الإحسان، و(البَرُّ) صفةٌ منه، وهو اسمٌ من...
انسان کے عیبوں کو ظاہر کرنا اور حکم وقت کے حکم پر لوگوں کے سامنے ان عیبوں کو بیان کرنا، اس انسان نیز اس جیسے لوگوں کی زجر وتوبیخ کی خاطر۔
تشہیر: کسی ایسی بات کو علی الاعلان بیان کرنا اور لوگوں میں پھیلانا جس سے کسی انسان کی برائی ہوتی ہواور جو اس کے لیے رسوائی کا باعث ہو ۔ اس کی ایک صورت یہ ہے کہ اس شخص کو دھمکانے اور اس کی تعزیر کے لیے اسے بازاروں اور سڑکوں پر گھمایاجائے ۔
تشہیر: یہ ’شَھَّر‘ فعل کا مصدر ہے اس کا معنی ہے اعلان کرنا، ظاہر کرنا اور پھیلانا۔ ’شَهَّرَ به‘ کا معنی ہے کسی کو رسوا وبدنام کرنا اور اس کی برائی بیان کرنا۔ شہرت کا معنی ہے کسی بات کا ظاہر اور واضح ہوجانا۔