تواضع، خاکساری۔ (التَّوَاضُع)

تواضع، خاکساری۔ (التَّوَاضُع)


التربية والسلوك العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


جذبۂ محبت اور تعظیم سے سرشار ہوکر اللہ کی فرماں برداری اور اس کے لیے انکساری اختیار کرنا اور از راہِ شفقت واحسان بندگان الہی کے لیے کسرِ نفسی کا مظاہرہ کرنا۔

الشرح المختصر :


’تواضع‘ ایک پسندیدہ ترین صفت ہےجو نفس کی پاکیزگی کی علامت ہے، باہمی محبت، بھائی چارگی کی طرف بلاتی ہے، حسد، دشمنی اوردلوں سے نفرت مٹانے کی ترغیب دیتی ہے۔ تواضع کی کئی شکلیں ہیں،جن میں سے بعض کا تعلق انسانی اعضا وجوارح سے ہے جیسے چال چلن اور پہناوے میں تواضع، اور بعض کا تعلق زبان سے ہےجیسے خاندانی برتری اور جھوٹی علمیت کی بنیاد پر فخر ومباہات نہ کرنا۔تواضع کی دوقسمیں ہیں: پہلی قسم: اللہ کے لیے تواضع، اس کی تعظیم اور محبت کےطور پر، جو اس کی فرمانبرداری، اس کے دین کی پیروی اور اس حق کی اتباع سے عبارت ہے جسے رسولﷺلائے ہیں۔ دوسری قسم: الله کی مخلوق کے لیے تواضع، بایں طور کہ انسان صفاتِ کمال میں اپنے آپ کو دوسروں سے کمتر سمجھے۔

التعريف اللغوي المختصر :


خاکساری وفروتنی اختیار کرنا، اپنے آپ کو کمتر ظاہر کرنا۔ تواضع مہربانی و نرمی، انکساری اور کمزوری کو کہتے ہیں، اس کی ضد تکبر اور اظہارِ برتری ہے۔ ’تواضع‘ کا لفظ ”وضْع“ سے ماخوذ ہے جس کے معانی پستی اور انحطاط کے ہیں۔ اس کے دیگر معانی میں خشوع، نرمی اور سہولت بھی آتے ہیں۔