الغفار
كلمة (غفّار) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (غَفَرَ يغْفِرُ)،...
کعبہ شریف کی اصل عمارت میں جنوب مشرقی رکن میں موجود قدرے بیضوی شکل کا ایک سیاہ مائل پتھر۔
’حجر اسود‘ ایک بیضوی شکل کا سیاہ پتھر ہے۔ اس کا عرض تقریبا 30 سینٹی میٹر ہے۔ اس کے گردا گرد چاندی سے بنا ہوا ایک فریم ہے۔ اس کی چوڑائی 10 سینٹی میٹر ہے۔ مطاف سے یہ تقریبا ڈیڑھ میٹر بلند ہے۔ طواف کی ابتداء اور انتہاء اسی سے ہوتی ہے۔ کعبے کے طواف کے دوران حجاج کرام اس کا بوسہ لیتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے اس کا استلام کرتے ہیں۔ اگر ایسا نہ کرسکیں تو پھر اس کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔