حفظ کرنا، زبانی یاد رکھنا۔ (الحفظ)

حفظ کرنا، زبانی یاد رکھنا۔ (الحفظ)


العقيدة علوم القرآن أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


دماغ ميں معلومات ذخيره كرنے اور کسی بھی وقت انہیں ادا کرنے کی صلاحیت۔

الشرح المختصر :


حِفظ (یاد کرنا): نفس میں موجود وہ حالت و صلاحیت جس کی وجہ سے جو بھی شکلیں، ادراکات اور معلومات پہنچتی ہیں وہ مستحکم ہوجاتی ہیں اور کسی بھی وقت ان کی ادائیگی ہوسکتی ہے بایں طور کہ وہ ہر وقت مستحضر رہتی ہوں مثلا نماز میں سورۂ فاتحہ کو یاد رکھنا اور اسے پڑھنا۔ حفظ کبھی الفاظ کا ہوتا ہے اور کبھی معانی کا۔

التعريف اللغوي المختصر :


حفظ کا لغوی معنی ہے محافظت، نگرانی اور دیکھ بھال۔ اس کے یہ معانی بھی آتے ہیں: باقی رکھنا، بچانا، دیکھ بھال کرنا، ہمیشگی کرنا، نگہداشت کرنا، اجتناب کرنا۔ حِفظ کے متضاد الفاظ یہ ہیں: تضییع (ضائع کرنا)، تفریط(کوتاہی کرنا)، نسیان (بھولنا)، غفلت (غافل ہونا)۔