القابض
كلمة (القابض) في اللغة اسم فاعل من القَبْض، وهو أخذ الشيء، وهو ضد...
عبادت میں غلو کرنا، ترکِ دنیا کرنا اور لوگوں سے کنارہ کش ہوجانا۔
’رہبانیت‘ ایسا طریق عبادت ہے جس میں عبادت کرنے میں غلو سے کام لیا جاتاہے ۔ دنیا اور اس کی لذتوں کو چھوڑ کر اس سے بے اعتنائی برتی جاتی ہے اور اہل دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی جاتی ہے ۔ رہبایت کی صفات یہ ہیں : اپنے آپ کو کسی معبد خانے یا پھر غار وغیرہ میں مقید کرلینا، کالا لباس پہننا، دنیا اور اس کی شہوات، جیسے شادی وغیرہ سے اعراض کرنا۔
’ڈر‘، ’خوف‘، ’گھبراہٹ‘۔ کہا جاتاہے ’’رَهِبَ يَرْهَبُ رَهْبَةً وَرُهْباً ورَهَباً‘‘ یعنی ’وہ خوف زدہ ہوگیا اور گھبرا گیا ‘۔ کہا جاتاہے کہ ’رہبانیت‘ سے مراد ہے’ڈر اور خوف میں حد سے تجاوز کرنا‘۔’ رہبانیت‘ کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ ’‘بغرضِ عبادت اور لوگوں سے اختلاط سے بچنے کے لیے تارکِ دنیا ہوجانا‘۔