سجدۂ سہو (سُجُودُ السَّهْوِ)

سجدۂ سہو (سُجُودُ السَّهْوِ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


وہ دو سجدے جنہیں نمازی اپنی نماز میں بھول چوک اور شک کے سبب سے پیدا ہونے والے خلل کے تدارک کے لیے کرتا ہے۔

الشرح المختصر :


’سجودِ سہو‘ سے مراد وہ دو سجدے ہیں جو ہیئت اور ذکر کے اعتبار سے نماز کے سجدوں کی طرح ہوتے ہیں اور ان کا کرنا منفرد اور امام پر اس وقت لازم ہوتا ہے جب اسبابِ سہو میں سے کوئی سبب پایا جائے۔ اگر نماز میں کچھ کمی ہوجائے تو یہ سلام سے پہلے کیے جاتے ہیں اور اگر سہوًا کوئی زیادتی واقع ہو تو پھر سلام کے بعد کیے جاتے ہیں۔ ’سجدہ سہو‘ کے تین اسباب ہیں: زیادتی، کمی اور شک۔