البحث

عبارات مقترحة:

المتعالي

كلمة المتعالي في اللغة اسم فاعل من الفعل (تعالى)، واسم الله...

الجواد

كلمة (الجواد) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعال) وهو الكريم...

الغني

كلمة (غَنِيّ) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (غَنِيَ...

آدابِ تلاوت
(آدَابُ التِّلَاوة)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

وہ ظاہری و باطنی اوصاف جن سے قرآن کریم پڑھنے والے کو متصف ہونا چاہیے۔

الشرح المختصر

آدابِ تلاوت میں وہ تمام اچھی صفات شامل ہیں جن سے قاری قرآن، اپنے آپ اور اپنے شیخ جو اسے تعلیم دیتا ہے ــــــــــــ کے تئیں، متصف ہوتا ہے۔ آدابِ تلاوت کی تین قسمیں ہیں: اول: تلاوت سے پہلے کے آداب۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں: نیت خالصتاً اللہ کے لیے کرنا، ناپاکی سے طہارت، کپڑے، جگہ اور بدن کی نظافت، قبلہ رو ہونا، مسواک کرنا، ایسی جگہ منتخب کرنا جو خشوع پیدا کرنے میں ممد ہو، حضور قلب (دلجمعی) رکھنا اور غفلت سے پرہیز کرنا۔ دوم: تلاوت کے دوران کے آداب۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں: تعوذ اور بسم اللہ پڑھنا، قرآن کریم کی تعظیم کرنا، قرآن کی آیات میں تدبر اور غور و فکر کرنا، تجوید کے اصولوں کی پابندی کرنا خواہ وہ شخص زبانی پڑھ رہا ہو یا پھر مصحف میں دیکھ کر پڑھ رہا ہو نیز استاد کی تعظیم و تکریم کرنا۔ سوم: تلاوت کے بعد کے آداب۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں: قرآن میں جو کچھ ہے اس پر عمل کرنا، قرآن کریم ختم کرنے کے بعد دعا مانگنا۔