شرکت عقد (شَرِكَةُ الْعَقْدِ)

شرکت عقد (شَرِكَةُ الْعَقْدِ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


دو یا دو سے زیادہ افراد کا کسی عمل میں اکٹھے ہونا۔

الشرح المختصر :


شَرِكَةُ العَقْدِ: -جسے شرکة العقود بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک طرح کى شراکت ہے۔ اس شراکت کا مفہوم یہ ہے کہ بیع وشرا میں یا کسی دیگر کام میں اشتراک پایا جائے اس کى کئی صورتیں ہیں: پہلی یہ ہے کہ دو فریق اکٹھے ہو کر یہ اتفاق کرلیں کہ دونوں مال لگا ئیں گے اور مل کر کام کریں گے ۔ اس صورت کو شركتِ أموال اور شركتِ عِنَان کہا جاتا ہے ۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ان میں سے ایک شخص مال لگائے اور دوسرا کام کرے۔ اسے شرِكتِ مُضَارَبَت کہا جاتا ہے۔ تیسری صورت یہ ہے کہ دونوں مل کر بدنی کام کریں اور منافعہ دونوں کے مابین مشترک ہو۔ اسے شركتِ أعمال يا شركتِ أبدان يا شركتِ صَنَائع کہا جاتا ہے ۔ چوتھی صورت یہ ہے کہ دونوں کسی تیسرے شخص سے مال لے کر کام کریں۔ اس صورت کو شركة الوجوه کہا جاتا ہے۔