نمازِ جمعہ (صَلَاةُ الجُمُعَةِ)

نمازِ جمعہ (صَلَاةُ الجُمُعَةِ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


وہ دو رکعتیں جو جمعہ کے دن دو خطبوں کے بعد ادا کی جاتی ہیں۔

الشرح المختصر :


صلاۃِ جمعہ: ایک مستقل نماز ہے، جو جہری ہونے، رکعت کی تعداد، خطبہ اور اس کے لیے درکار معتبر شروط میں نمازِ ظہر سے مختلف ہوتی ہے البتہ وقت میں اس سے موافقت رکھتی ہے۔ اس کی پہلی رکعت میں سورۂ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورۂ منافقون پڑھی جاتی ہے۔ نیز جمہور فقہا نے پہلی رکعت میں سورۂ اعلیٰ اور دوسری میں سورۂ غاشیہ پڑھنے کو بھی مستحب قرار دیا ہے۔