عجلت (جلدبازی) (الْعَجَلَة)

عجلت (جلدبازی) (الْعَجَلَة)


التربية والسلوك الثقافة والدعوة

المعنى الاصطلاحي :


معاملات کی تدبیر میں جلدی کرنا اور اس میں تاخیر نہ کرنا۔

الشرح المختصر :


عجلت کا معنی ہے: کسی شے کو اس کے وقت سے پہلے طلب کرنا اور اسے تلاش کرنا اور یہ شہوات کے لوازم میں سے ہے۔ اسی لیے قرآن مجید کی عمومی تعلیمات کی رو سے یہ مذموم ہے، یہاں تک کہ کہا گیا ہےکہ: عجلت شیطان کی جانب سے ہوتی ہے۔ جلدبازی ان عادات میں سے ہے جسے اللہ اور اس کے رسول ﷺ ناپسند فرماتے ہیں، کیوں کہ اس میں دنیا و آخرت میں صاحبِ عادت کے لیے ضرر ونقصان ہے اور اس لیے کہ یہ بے وقوفی، صبر کی کمی اور عقل کی کمزوری کی دلیل ہے۔ جلدبازی کی کچھ صورتیں یہ ہیں: کوئی کام اس کے مناسب وقت سے پہلے کرنا، عبادات کی ادائیگی جیسے نماز اور تلاوتِ قرآن میں وقار اور سکینت کو چھوڑ دینا، جانچ پڑتال سے پہلے ہی دوسروں پر حکم لگا دینا، کسی چیز کے متعلق یقینی علم ہونے سے پہلے ہی اس کی خبر دینا، وغیرہ۔

التعريف اللغوي المختصر :


العَجَلَةُ: کے معنی ہیں جلدی یا جلدبازی کے، کہا جاتا ہے: ”جِئْتُ في عَجَلَةٍ مِن أَمْرِي“ یعنی میں جلدی میں آیا، اسی طرح ”عَجِلَ الشّخص“ اس وقت کہا جاتا ہے جب کوئی شخص جلدی کرے۔ اس کی ضد تاخیر، دیر اور ڈھیل ہے۔ ’عَجَلَہ‘ دراصل ’إِعْجَال‘ سے ماخوذ ہے جس کا معنیٰ ’جلدی کرنا‘ ہے۔