المحيط
كلمة (المحيط) في اللغة اسم فاعل من الفعل أحاطَ ومضارعه يُحيط،...
جماع کے دوران منی کو اندامِ نہانی سے باہر گرانا تاکہ عورت حاملہ نہ ہو۔
’عزل‘ کا معنی یہ ہے کہ مرد اپنی بیوی یا باندی سے جماع کرے اور جب انزال کرنے کے قریب ہو جائے تو اپنے آلۂ تناسل کو نکال کر اپنے پانی (منی) کو عورت کی شرم گاہ سے باہر خارج کردے۔ یہ اس وجہ سے کیا جاتا ہے کہ کہیں عورت کا حمل نہ ٹھہر جائے یا پھر اسے مرد یا عورت یا جنین کی صحت کے پیشِ نظر کیا جاتا ہے۔
العَزْلُ: برطرف كرنا اور دور كرنا۔ کہا جاتا ہے: ”عَزَلَ الشَيْءَ، يَعْزِلُهُ، عَزْلاً“ اس نے کسی شے کو درکنار کردیا اور اسے دور کردیا۔ ’عزل‘ کا ایک معنی مرد کا حمل کے خوف سے اپنی منی کو عورت کی شرم گاہ سے ہٹانا بھی ہے۔