البحث

عبارات مقترحة:

الجميل

كلمة (الجميل) في اللغة صفة على وزن (فعيل) من الجمال وهو الحُسن،...

الحي

كلمة (الحَيِّ) في اللغة صفةٌ مشبَّهة للموصوف بالحياة، وهي ضد...

الشاكر

كلمة (شاكر) في اللغة اسم فاعل من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...

صحبت ومعاشرت
(العَشرَة)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

دو اشخاص کے مابین پایا جانے والا معاملہ، طرزِ عمل اور سلوک۔

الشرح المختصر

عِشْرۃ سے مراد دو اشخاص کا باہمی معاملہ ہے، چاہے قول کی شکل میں ہو یا پھر فعل کی شکل میں۔ اس کی دو قسمیں ہیں: ۱۔ عِشْرَۂ حسنہ: یعنی ایسا سلوک جو اچھا ہو۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب حقوق کی پورے طور پر ادائیگی کی جائے نیز معاشرت میں حسنِ اخلاق کا مظاہرہ کیا جائے اور ایذا رسانی سے بچا جائے۔ ۲۔ عِشْرۂ سیئہ: ایسا سلوک جس میں دوسرے پر ظلم کیا جائے، اس کی حق تلفی کی جائے اور اس کے ساتھ بد اخلاقی سے پیش آیا جائے۔

التعريف اللغوي المختصر

عِشرۃ: صحبت کو کہتے ہیں۔ اس کا معنی اکٹھے ہونا اور ساتھ رہنا بھی آتا ہے۔ ”الْمَعْشَرُ“ ہر وہ جماعت جس کا معاملہ ایک ہو، عِشرۃ کا اصل معنی اختلاط اور میل جور ہے۔ عِشرۃ کے یہ معانی بھی آتے ہیں : ساتھ لگے رہنا اور شریک ہونا۔