ترکہ، میراث (الإِرْثُ)

ترکہ، میراث (الإِرْثُ)


الفقه أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


کسی حق کا اس کے مستحق کے لئے اس کے اصل حق دار کی موت کے بعد کسی رشتہ داری یا اس طرح کے کسی اور سبب کی وجہ سے ثابت ہونا۔

الشرح المختصر :


’اِرْث‘ ایک حق ہے جو مال اور اس کے علاوہ دیگر حقوق جیسے حقِ خیار، حقِ شفعہ اورحقِ قصاص وغیرہ کو شامل ہے۔ اس حق کو مختلف اجزا اور حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، بایں طور کہ کہا جائے کہ آدھا فلاں کے لیے اور تہائی فلاں کے لیے ہے وغیرہ وغیرہ۔ وراثت کا یہ حق دوسرے تک اسی صورت میں منتقل ہوتا ہے جب اس کے اصل مالک کی موت واقع ہوجائے۔ کسی کے حق میں اس حق کو ثابت کرنے والے اسباب میں قرابت داری یا اس طرح کا کوئی دیگر سبب جیسے شادی، ولاء وغیرہ ہیں۔

التعريف اللغوي المختصر :


اِرْث: مرنے والا شخص اپنے پیچھے جو مال وغیرہ چھوڑ کر جاتا ہے۔ اِرث کا اصل معنی کسی چیز کا کچھ لوگوں سے دوسروں تک منتقل ہونا ہے۔