البحث

عبارات مقترحة:

القدوس

كلمة (قُدُّوس) في اللغة صيغة مبالغة من القداسة، ومعناها في...

المؤخر

كلمة (المؤخِّر) في اللغة اسم فاعل من التأخير، وهو نقيض التقديم،...

الوتر

كلمة (الوِتر) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل، ومعناها الفرد،...

مریض کی عیادت (بیمار پرسی)
(عِيَادَةُ الْمَرِيضِ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

ایسے شخص کی ملاقات کے لیے جانا جسے کوئی ایسی بیماری یا کمزوری لاحق ہوگئی ہو جس کی وجہ سے وہ صحت مندی اور اعتدال کی حالت سے نکل گیا ہو۔

الشرح المختصر

مریض کی عیادت اور اس کی زیارت کرنا ان بلند مرتبہ آداب میں سے ہے جس پر اسلام نے مسلمانوں کو ابھارا ہے اور اسے ایک مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی پر اولین حقوق میں سے قرار دیا ہے۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ: بندہ اپنے بھائی کی اس وقت زیارت کرے اور اس کا حال دریافت کرے جب اسے کوئی بیماری یا کمزوری لاحق ہو جس کی وجہ سے اس کا جسم حدِّ اعتدال اور صحت مندی سے نکل جائے، چاہے وہ مرض اسے چلنے پھرنے سے معذور کردے اور اس کی وجہ سے وہ لوگوں کے پاس آنے جانے سے قاصر ہوجائے یا پھر وہ اسے چلنے پھرنے سے معذور نہ کرے۔