کاہن، غیب دانی کا مدعی (الْكَاْهِن)

کاہن، غیب دانی کا مدعی (الْكَاْهِن)


العقيدة الثقافة والدعوة أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


وہ شخص جو جنات اور شیاطین کے واسطے سے غیب جاننے اور مستقبل کی چیزوں کے بارے میں خبر دینے کا دعوی کرتا ہے۔

الشرح المختصر :


کہانت: سحر (جادو) کی اقسام میں سے ہے اور جاہلیت کے اعمال میں سے ایک عمل ہے۔ کہانت کا مطلب غیب کی باتوں اور مستقبل میں واقع ہونے والی چیزوں کی پیش گوئی کرنا ہے۔ عرب میں ” کہانت“ کی تین اقسام کی تھیں: 1- انسان کا کوئی جن دوست ہوتا تھا جو اسے آسمان سے چوری چھپے سنی ہوئی باتوں کی خبر دیتا تھا۔ 2- جن اسے روئے زمین پر ہونے والے واقعات کی خبر دیتا تھا۔ 3- اسباب و مقدمات جیسے خط (لکیریں کھینچنے) اور فنجان (پیالی وغیرہ پڑھنے) کے ذریعہ غیب کی معرفت پر استدلال کرنا۔

التعريف اللغوي المختصر :


”کاہن“ وہ شخص ہے جو غیب اور پوشیدہ چیزیں جاننے کا دعوی کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے: ”كَهَنَ، يَكْهَنُ، ويَكْهُنُ، كَهانَةً“ اس نے غیب اور خفیہ امور کی معرفت کا دعویٰ کیا۔ ”کہانت“ اصل میں ”تکھن“ سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے اٹکل، تخمینہ، اندازہ، ظن، اور کذب۔