الحكيم
اسمُ (الحكيم) اسمٌ جليل من أسماء الله الحسنى، وكلمةُ (الحكيم) في...
سورج یا چاند میں سے کسی کی بھی روشنی کا کُلّی یا جزوی طور پر جاتے رہنا۔
سورج اور چاند گرہن اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جن کے ذریعہ اللہ تعالی اپنے بندوں کو ڈراتا ہے، سورج گرہن سے مرادسورج اور زمین نے درمیان چاند کے آجانے کے سبب سورج کی روشنی کلی یا جزوی طور پر زائل ہو جاتی ہے ، چاند گرہن سے مراد زمین کا سورج اور چاند کے درمیان آجانا ہے اور سورج کی روشنی کو چاند سے روک دینا ہے جس کے سبب چاند کی روشنی کلی یا جزوی طور پر زائل ہو جاتی ہے۔ باطل عقائد میں یہ بھی ہے: یہ عقیدہ رکھا جائے کہ سورج گرہن کسی عظیم شخص کی موت یا ولادت کے سبب ہی ہوتا ہے، اسی طرح یہ بھی کہ گرہن کا وقت اور اس کا حسّی سبب معلوم ہوجانا اس کے کونی اور معنوی سبب یعنی تخویف کی نفی کرتا ہے۔
کُسُوْفُ، ’کَسَفَ‘ فعل کا مصدر ہے۔ ’کَسْفْ‘ کا حقیقی معنی ہے ’بدلنا‘ اور ’ناپسندیدہ چیز کی طرف منتقل ہونا‘۔ اسی سے سورج اور چاند گرہن ہے یعنی جب دونوں چھپ جائیں اور ان کی روشنی چلی جائے اور وہ بلکل سیاہ ہو جائیں۔