عبداللہ بن سلام - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اے لوگو ! سلام کو عام کرو، کھانا کھلاؤ، صلہ رحمی کرو اور رات میں جب لوگ سوتے ہوں اُس وقت نماز پڑھو، تم سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔"
شرح الحديث :
حدیث میں چار بہت اچھی خصلتوں اور صفات کو اپنانے کی ترغیب اور توجہ دلائی گئی ہے اور جو شخص ان کے ساتھ متصف ہوجاتا ہے وہ جنت میں چلا جاتا ہے۔ یہ چار صفات یہ ہیں: سلام کو عام کرنا، صلہ رحمی کرنا، کھانا کھلانا، اور رات کو نماز پڑھنا جب کہ لوگ سو رہے ہوں۔ "سلام کو پھیلاؤ" یعنی سلام کو علانیہ عام کرو اور کثرت کے ساتھ کرو اور جو ضرورت مند ہو اسے کھانا کھلاؤ جیسے آپ کے اہل و عیال میں سے آپ کی بیویاں اور آپ کے گھر میں آپ کی بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ جب بندہ رات کو اللہ عز وجل کے لئے تہجد پڑھنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے، اس کے کلام کے ساتھ اور اس سے دعا کی صورت میں اس کا تقرب حاصل کرنے کی نیت سے پورے خشوع کے ساتھ اس کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے اور لوگ اس وقت سو رہے ہوتے ہیں تو یہ ایک بہت ہی افضل عمل شمار ہوتا ہے جو بلا عقاب و عذاب جنت میں داخلے کا سبب بنتا ہے۔
ترجمة هذا الحديث
متوفرة باللغات التالية