المقدم
كلمة (المقدِّم) في اللغة اسم فاعل من التقديم، وهو جعل الشيء...
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعاً روایت ہے کہ (رسول اللہ ﷺ نے فرمایا) مومن اپنے حُسنِ اخلاق کی وجہ سے روزے دار اور شب بیدار عبادت گزار کا درجہ پا لیتا ہے۔
اس حدیث میں حُسنِ اخلاق کی فضیلت کا بیان ہے اور اس بات کی وضاحت ہے کہ حُسنِ اخلاق کی وجہ سے بندہ اللہ کے ہاں ایسے مرتبہ اور جنت میں ایسے مقام پر جا پہنچتا ہے جو ہمیشہ روزہ رکھنے والے اور رات کو قیام کرنے والے کو ملتا ہے۔ یہ دونوں بہت عظیم اعمال ہیں جن کے کرنے میں نفس مشقت میں مبتلا ہوتے ہیں جب کہ حُسنِ خلق بہت آسان کام ہے۔