أشراط الساعة
ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : " جس نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیتیں یاد کر لیں، وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا " ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں:" جس نے سورۃ الکہف کی آخری آیتیں یاد کیں۔"  
عن أبي الدرداء –رضي الله عنه- عن النبي -صلى الله عليه وسلم-: «مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آيَاتٍ مِنْ أَوَّلِ سُورَةِ الكَهْفِ، عُصِمَ مِنَ الدَّجَّالِ». وفي رواية: «مِنْ آخِرِ سُورَةِ الكَهْف».

شرح الحديث :


جس نے اپنے دل و دماغ میں سورۃ الکھف کی ابتدائی یا اس کی آخری دس آیات -دونوں روایات کے مطابق- کو ازبر کر لیا تو اللہ تعالیٰ اس کو دجال کے شر اور اس کے فتنے و آزمائش سے محفوظ کردے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے نہ اس پر مسلط و حاوی ہوپائے گا اور نہ اس کو کسی قسم کا نقصان و ضرر پہنچا سکے گا۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية