النفقات
ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے: ’’جب آدمی اپنے اہل و عیال پر ثواب کی نیت سے خرچ کرتا ہے تو وہ اس کے لئے صدقہ شمار ہوتا ہے۔‘‘  
عن أبي مسعود البدري -رضي الله عنه- مرفوعاً: «إذا أَنْفَقَ الرجلُ على أهله نَفَقَةً يَحْتَسِبُهَا فهي له صَدَقَةٌ».

شرح الحديث :


جب بندہ اپنے اہل و عیال پر مال خرچ کرتا ہے جن پر خرچ کرنا اس پر لازم ہےجیسے بیوی بچے وغیرہ، اور اس سے اس کی نیت اللہ کی خوشنودی اور اجر کا حصول ہوتا ہے تو اسے اس پر فقرا ومساکین وغیرہ پر خرچ کرنے کی مانند صدقے کا اجر ملتا ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية