البحث

عبارات مقترحة:

الرب

كلمة (الرب) في اللغة تعود إلى معنى التربية وهي الإنشاء...

الجبار

الجَبْرُ في اللغة عكسُ الكسرِ، وهو التسويةُ، والإجبار القهر،...

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے مجھ سے فرمایا: ’’اے میرے بیٹے! نماز کے دوران اِدھر اُدھر دیکھنے سے پرہیز کرو، کیونکہ نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنا ہلاکت ہے۔ پس اگر دیکھنا ضروری ہی ہو تو نفل نماز میں دیکھ لو فرض میں نہیں‘‘۔

شرح الحديث :

نبی نے انس رضی اللہ عنہ کو نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنے سے منع فرمایا اور انہیں بتایا کہ نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنا ہلاکت کا باعث ہے کیونکہ یہ شیطان کی اطاعت ہے جو کہ ہلاکت کا سبب ہے۔ اور نماز میں اِدھر اُدھر دیکھنے سے یہ کامل نہیں رہتی بلکہ ناقص ہو جاتی ہے اور بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ نمازی نماز سے اس حال میں فارغ ہوتا ہے کہ اسے کوئی اجر نہیں ملتا۔ اور اگر اِدھر اُدھر دیکھنا ہی ہو اور اس کے بغیر چارہ نہ ہو تو پھر نفل نماز میں ایسا کر لینا چاہیے کیونکہ نفل نماز کا معاملہ فرض نماز سے ذرا ہلکا ہوتا ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية