الودود
كلمة (الودود) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) من الودّ وهو...
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے بتلایا: ‘‘میں نے اور ایک یتیم لڑکے نے جو ہمارے گھر میں موجود تھا، نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی اور میری والدہ ام سلیم ہمارے پیچھے تھیں"۔
انس رضی اللہ عنہ نے بتلایا کہ نبی ﷺ نے انس اور ایک لڑکے (رضی اللہ عنہما) کے ساتھ نماز پڑھی۔ دونوں نبی ﷺ کے پیچھے کھڑے تھے اور یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ نے، جن کی کنیت ام سلیم رضی اللہ عنہا ہے، ان کے پیچھے نماز پڑھی۔ گویا صف اس ترتیب سے تھی: امام سب سے آگے۔ امام یعنی نبی ﷺ کے پیچھے بچے۔ ان کے پیچھے خاتون۔