فضل الصلاة
ابو ھرہرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "پانچوں نمازیں، ایک جمعہ دوسرے جمعہ تک اور ایک رمضان دوسرے رمضان تک اپنے مابین سرزد ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں، بشرطے کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے"۔  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- عن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: «الصلوات الخمس، والجمعة إلى الجمعة، ورمضان إلى رمضان مُكَفِّراتٌ لما بينهنَّ إذا اجتُنبَت الكبائر».

شرح الحديث :


پانچ نمازیں اپنے مابین موجود وقفے میں سرزد ہو جانے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں، ماسوا کبیرہ گناہوں کے، جن کا یہ کفارہ نہیں بنتیں۔ اسی طرح نماز جمعہ اپنے بعد آنے والی نماز جمعہ تک اور رمضان کا مہینہ اس کے بعد آنے والے رمضان تک کے لیے کفارہ ہوتے ہیں۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية