ذم حب الدنيا
کعب بن عیاض رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ "ہر امت کی آزمائش کسی نہ کسی چیز میں ہے اور میری امت کی آزمائش (فتنہ) مال میں ہے "۔  
عن كعب بن عياض -رضي الله عنه- قال: سمعت رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يقول: «إن لكل أُمَّة فتنة، وفِتنة أُمَّتي: المال».

شرح الحديث :


کعب بن عیاض رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ: " بے شک ہر امت کا کوئی فتنہ ہوتا ہے " فتنہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کو گمراہی اور گناہوں میں ڈال دیتی ہیں۔ "اور میری امت کا فتنہ مال ہے۔" کیوں کہ مال حصولِ اشیاء کی ہوَس اور بہترین آخرت سے رکاوٹ کا باعث ہوتا ہے اور مال کے ساتھ مشغول ہونا انسان کو اطاعت سے غافل کر دیتا ہے اور آخرت کو بھلا دیتا ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية