فضل الصيام
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ جو شخص اللہ کے راستے ميں ايک دن کا روزہ رکھتا ہے، اللہ تعالی اس کے اور جہنم کی آگ کے درميان آسمان اور زمين کے درمیانی فاصلے کے بقدر خندق بنا ديتا ہے‘‘۔  
عن أبي أمامة -رضي الله عنه- مرفوعاً: «مَنْ صام يومًا في سَبِيل الله جَعل الله بينه وبَيْن النِّار خَنْدَقًا كما بين السماء والأرض».

شرح الحديث :


جس نے اللہ کی راہ میں حصولِ ثواب کی نیت کے ساتھ ایک دن کا روزہ رکھا اللہ تعالیٰ اس کے اور دوزخ کے مابین خندق بنا دیتا ہے۔یعنی سخت قسم کا پردہ کر دیتے ہیں اور بہت لمبی آڑ بنا دیتا ہے جس کی مقدار اتنی ہے جتنا آسمان و زمین کے مابین فاصلہ ہے یعنی پانچ سو سال کی مسافت جیسا کہ عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کی خدمت میں موجود تھے۔ آپ ﷺ نے سوال کیا: کیا تم جانتے ہو کہ آسمان اور زمین کے مابین کتنی مسافت ہے؟ ہم نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’ان دونوں کے مابین پانچ سو سال کی مسافت ہے‘‘۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية