صيام يوم الشك
ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزے نہ رکھو۔ مگر جو شخص (پہلےسے) روزے رکھ رہا ہو وہ یہ روزہ رکھ لے۔''  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «لا تَقَدَّمُوا رمضان بصوم يوم، أو يومين إلا رجلًا كان يصوم صومًا فَلْيَصُمْهُ».

شرح الحديث :


اس حدیث میں ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ یہ بتلا رہے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے روزے کے سلسلے میں اس سے متصل ایک یا دو دن پہلے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ البتہ اگر کسی شخص کی کسی مخصوص دن کا روزہ رکھنے کی عادت ہو جیسے مثال کے طور پر پیر کے دن کا روزہ رکھنے کی عادت ہو اور یہ روزہ رمضان سے ایک دو دن پہلے پڑ جائے، تو اس وقت اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیوں کہ قابل احتراز شے ختم ہوگئی اور وہ غیر عبادت کو عبادت میں داخل کرنا ہے۔ تنبيه الأفهام(ج3/413) تيسير العلام (ص313) ، وتأسيس الأحكام ، 3/210  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية