محمد بن عباد بن جعفر کہتے ہیں: ’’میں نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: کیا نبی ﷺ نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا؟ انہوں نے جواب دیا: ہاں۔‘‘ ایک اور روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: ’’رب کعبہ کی قسم۔‘‘
شرح الحديث :
چونکہ یوم جمعہ مسلمانوں کے لئے عید کا دن ہے اس لئے نبی ﷺ نے اس دن کو خاص کر کے اس میں روزہ رکھنے یا قیام اللیل کرنے سے منع فرمایا۔ الا یہ کہ وہ شخص اس کے ساتھ ہی اس سے پہلے یا اس کے بعد والے دن بھی روزہ رکھے، یا وہ اس کے معمول کے روزے کے ضمن میں یہ آ جائے۔ یہ ممانعت اس لئے بھی ہے تا کہ عام لوگ کہیں یہ نہ گمان کرنے لگ جائیں کہ جمعہ کے دن بطور خاص زیادہ عبادت کرنا واجب ہے۔
ترجمة هذا الحديث
متوفرة باللغات التالية