أعمال القلوب
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "اللہ تمھارے جسموں اور تمھاری شکلوں کی طرف نہیں دیکھتا، بلکہ وہ تو تمھارے دلوں اور اعمال کی طرف دیکھتا ہے"۔  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- مرفوعاً: «إنَّ الله لا ينْظُرُ إِلى أجْسَامِكُمْ، ولا إِلى صُوَرِكمْ، وَلَكن ينْظُرُ إلى قُلُوبِكمْ وأعمالكم».

شرح الحديث :


اللہ تعالی تمہیں تہمارے جسموں اور تمہاری صورتوں پر ثواب اور جزاء نہیں دیتے اور نہ ہی ان کی وجہ سے تمہیں اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے بلکہ جزاء تو دل میں موجود اخلاص و سچائی اور ان نیک اعمال پر ملتا ہے جنہیں تم سر انجام دیتے ہو۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية