الحليم
كلمةُ (الحليم) في اللغة صفةٌ مشبَّهة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل)؛...
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ مجھے کوئی نصیحت کریں۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ’’ غصہ نہ کیا کرو‘‘۔ اس نے یہ سوال بار بار دہرایا اور آپ ﷺ نے یہی فرماتے رہے کہ غصہ نہ کیا کرو۔
ایک صحابی نے نبی ﷺ سے عرض کی کہ آپ ﷺ انہیں ایک ایسی چیز کا حکم دیں جو دنیا و آخرت میں ان کے لیے نفع بخش ہو۔ آپ ﷺ نے ان سے کہا کہ ’’غصہ نہ کیا کرو‘‘۔ آپ ﷺ نے جو یہ وصیت فرمائی کہ غصہ نہ کیا کرو، اس سے انسان میں موجود اکثر برائیوں کا سدِّباب ہو جاتا ہے۔