التوبة
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ ہر اس شخص کی توبہ قبول کرے گا جس نے سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سے پہلے توبہ کی‘‘۔  
عن أبي هريرة -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: «مَنْ تَابَ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا تَابَ اللهُ عَلَيْهِ».

شرح الحديث :


حدیث سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے گنہ گار بندے کی توبہ اس وقت تک قبول کرتا رہتا ہے جب تک کہ سورج مغرب سے طلوع نہ ہوجائے۔ کیونکہ یہ توبہ کی قبولیت کے وقت کا اختتام ہو گا اور یہ قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية