البحث

عبارات مقترحة:

الغفور

كلمة (غفور) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) نحو: شَكور، رؤوف،...

الظاهر

هو اسمُ فاعل من (الظهور)، وهو اسمٌ ذاتي من أسماء الربِّ تبارك...

المحيط

كلمة (المحيط) في اللغة اسم فاعل من الفعل أحاطَ ومضارعه يُحيط،...

عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: جنتی لوگوں کی تین قسمیں ہیں: ’’ایک تو وہ حاکم جو عدل و انصاف کرنے والا اور صاحبِ توفیق ہو، دوسرے وہ شخص جو رحم کرنے والا ہو، قرابت داروں اور مسلمانون کے لیے نرم دل ہو، تیسرا وہ شخص جو مانگنے سے بچے، حرام سے دور رہے اور اہل و عیال والا ہو (یعنی ان پر خرچ کرتا ہو)۔

شرح الحديث :

اس حدیث میں صاحبِ اقتدار شخص کو لوگوں کے مابین عدل و انصاف قائم کرنے کی ترغیب دی گئی ہے اور اس شخص کو رحم دلی، نرمی اور شفقت جیسی صفات اپنانے پرابھارا گیا ہے جس کے رحمی رشتے دار ہوں اور جس کا لوگوں سے بہت زیادہ میل جول رہتا ہو کہ وہ ان سے نرمی سے پیش آئے۔ اسی طرح اس میں اس شخص کو لوگوں کے سامنے دست سوال دراز نہ کرنے اور مانگنے میں مبالغہ نہ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے جو اہل و عیال والا ہو یعنی جس کے زیر پرورش کچھ لوگ ہوں اور ان پر وہ خرچ کرتا ہو اور اس حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ جو کوئی ان تینوں صفات میں سے کسی صفت سے متصف ہوتا ہے اس کی جزا جنت ہے۔ یہاں عدد کے مفہوم مخالف کا اعتبار نہیں کیا جائے گا۔ یہ عدد حصر کے لیے نہیں ہے۔ اس کا ذکر صرف سامع کی آسانی کے لیے کیا جاتا ہے تا کہ وہ جلد سمجھ جائے اور بات کو ذہن نشین کر لے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية