الأدعية المأثورة
قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرماتے: ’’اے اللہ! مجھے برے اخلاق، برے اعمال، بری خواہشات اور بری بیماریوں سے بچا۔‘‘  
عن قطبة بن مالك -رضي الله عنه- مرفوعاً: «اللهم جنِّبْني مُنْكَراتِ الأخلاق, والأعمال, والأهواء, والأَدْوَاء».

شرح الحديث :


اس حدیث میں کچھ عظیم الشان دعائیں مذکور ہیں جنہیں نبی ﷺ مانگا کرتے تھےاور وہ یہ کہ اللہ تعالی آپ ﷺ کو چار چیزوں سے دور رکھے: اول: مذموم اور برے اخلاق دوم: گناہ سوم: مہلک خواہشات جن کی طرف نفوس راغب ہوتے ہیں۔چہارم:دائمی ناقابل علاج بیماریاں۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية