الخبير
كلمةُ (الخبير) في اللغةِ صفة مشبَّهة، مشتقة من الفعل (خبَرَ)،...
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اذان اور اقامت (تکبیر) کے درمیان کی ہوئی دعا رد نہیں كى جاتی۔"
یہ حدیث اذان اور اقامت کے درمیان دعا کرنے کی فضیلت پر دلالت کرتی ہے۔ لہٰذا جسے دعا کرنے کا الہام ہوگیا اور اس کی توفیق نصیب ہوگئی تودرحقیقت اس کے ساتھ خیركا اور قبولیت کا ارادہ کیا گیا ہے۔ آذان اور اقامت کے درمیان دعا كرنا اس ليے مستحب ہے كيونکہ انسان جب تک نماز کا انتظار كرتا ہے، تو وہ نماز ہى میں رہتا ہے اور نماز دعا کی قبولیت کی جگہ ہے كيونکہ اس میں بندہ اپنے رب سے مناجات کرتا ہے۔ لہٰذا مسلمان کو چاہیے کہ اس وقت خوب دعا كرے۔