الأدعية المأثورة
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اے اللہ! جیسے تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے ویسے ہی میرے اخلاق کو بھی اچھا کر دے۔‘‘  
عن عبد الله بن مسعود -رضي الله عنه- قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم- :«اللهم كما حَسَّنْت خَلْقِي فَحَسِّنْ خُلُقِي».

شرح الحديث :


انسان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالی سے دعا کرے کہ جیسے اس نے اس کی ظاہری صورت اچھی بنائی ہے اور اسے خوبصورت اور مکمل انداز میں تخلیق کیا ہے، ویسے ہی وہ اس کی باطنی صورت کو بھی اچھا بنا دے اور اسے ایسے عمدہ اخلاق عنایت کرے جن سے اس کی انسانیت کی تکمیل ہو جائے اور ان کی وجہ سے اس کا باطن پاک صاف ہو جائے۔  

ترجمة نص هذا الحديث متوفرة باللغات التالية