البحث

عبارات مقترحة:

الشكور

كلمة (شكور) في اللغة صيغة مبالغة من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...

القهار

كلمة (القهّار) في اللغة صيغة مبالغة من القهر، ومعناه الإجبار،...

الغفور

كلمة (غفور) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعول) نحو: شَكور، رؤوف،...

سنن دارمی

الأردية - اردو

المؤلف عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي ، شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
القسم كتب وأبحاث
النوع نصي
اللغة الأردية - اردو
المفردات دواوين السنة
سنن دارمی (اُردو): "سنن دارمی" یا "مسند دارمی" کتب حدیث کی مشہور کتابوں میں سے ایک ہے جسے امام دارمی رحمہ اللہ نے فقہی ابواب کے اعتبار سے ترتیب دیا ہے ۔ کتاب کا آغاز طویل مقدمہ سے کیا ہے جس میں شمائل نبوی، اتباع سنت، آدابِ فتوی، علم واہل علم کی فضیلت وغیرہ کا تذکرہ فرمایا ہے، اور پھر عام ترتیب کے مطابق کتاب الطہارۃ سے شروع کرکے فضائل قرآن کی کتاب پر ختم کیا ہے ۔ اور محدثین کے اصول۔ (من أسند لک فقد أحالک) یعنی جس نے سند کے ساتھ ذکر کیا اس نے اسے آپ کے حوالے کردیا۔کے مطابق مرفوع، موقوف، مقطوع، متصل، منقطع، صحیح، ضعیف، متواتر، باطل اور موضوع روایتوں کو سند کے ساتھ صحت وضعف کی تمییز کے بغیر بیان کیا ہے۔ امام عراقیؒ ((النکت)) میں فرماتے ہیں:"سنن دارمی کا نام مسند سے مشہور ہوگیا، جیساکہ امام بخاری نے اپنی کتاب کا نام (المسند الجامع) رکھا ۔ مگر مسند دارمی میں بہت زیادہ مرسل، منقطع، معضل اور مقطوع حدیثیں ہیں جیسا کہ بقاعیؒ نے ذکر کیا ہے"۔ ابن حجرؒ فرماتے ہیں :" رہی بات سنن دارمی کی جسے مسند بھی کہا جاتا ہے دیگر کتب سنن سے مرتبہ میں کم نہیں ہے، اگر اسے کتب خمسہ میں ضم کردیا جاتا تو ابن ماجہ سے بہتر ہوتا، کیونکہ یہ ابن ماجہ سے بہت بہتر ہے۔ شیخ عبد الحق محدث دہلویؒ فرماتے ہیں کہ:" ... بعض لوگ اسے کتب ستہ میں شمار کرنا زیادہ مناسب سمجھتے ہیں۔ کیونکہ اسکے رجال بہت کم ضعیف ہیں، اور اسمیں منکر وشاذ حدیثیں بہت نادر ہیں ، اور اسکی اسناد عالی ہیں ،اور اس میں ثلاثی اسناد صحیح بخاری کی ثلاثیات سے زیادہ ہیں"۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصارالسنہ پبلیکشنز نے اسے آسان اردو قالَب میں فوائد وتخریج کے ساتھ شائع کیا ہے۔ ترجمہ کا کام مولانا عبد الستّار حفظہ اللہ کی نگرانی میں ان کی بیٹی نے بطریق احسن سرانجام دیا ہے، جب کہ شرح اور تخریج کا کام مولانا عبد المنان راسخ حفظہ اللہ نے کیا ہے۔ نظر ثانی کا کام شیخ محمد سعید کلیروی حفظہ اللہ اور حافظ مطیع اللہ حفظہ اللہ نے بڑی عرق ریزی کے ساتھ سر انجام دیا ہے۔ فقہی ابواب پر مرتّب حدیث کا یہ مجموعہ طالبان علوم نبوت کیلئے ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، محقق ، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِجاں بنانے کی توفیق دے۔آمین!