بغیرتحقیق کے کسی سے علم حاصل کرنا منہج سلف میں سے نہیں ہے: کسی بھی شخص سے علم حاصل کر لینا بغیر اس بات کی تحقیق کئے ہوئے کہ وہ شخص کون ہے اور اس شخص کا معاملہ سنت کے ساتھ کیسا ہے، یہ منہج سلف صالحین میں سے نہیں ہے۔ کیونکہ ابن سیرینؒ نے سچ کہا ہے: "بیشک یہ علم دین ہے پس دیکھو کہ تم کس سے اپنے دین کو حاصل کرتے ہو’’