البحث

عبارات مقترحة:

الشاكر

كلمة (شاكر) في اللغة اسم فاعل من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...

الحكيم

اسمُ (الحكيم) اسمٌ جليل من أسماء الله الحسنى، وكلمةُ (الحكيم) في...

المعطي

كلمة (المعطي) في اللغة اسم فاعل من الإعطاء، الذي ينوّل غيره...

الداء والدواء - کورونا-بیماری اور دوا

الأردية - اردو

المؤلف ماجد بن سليمان الرسي ، صالح بن عبد الله بن حميد
القسم خطب الجمعة
النوع صورة
اللغة الأردية - اردو
المفردات
موضوع الخطبة: كورونا-الداء والدواءالخطيب: فضيلة الشيخ ماجد بن سليمان الرسي/ حفظه اللهلغة الترجمة: الأردوالمترجم: سيف الرحمن التيميخطبہ کا موضوع: کورونا-بیماری او رعلاجپہلا خطبہ:إن الحمد الله، نحمده ونستعينه،ونعوذ بالله من شرور أنفسنا ومن سيئات أعمالنا،من يهده الله فلا مضلَّ له،ومن يُضلل فلا هادي له،وأشهد أن لا إله الإ الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله۔حمد وصلاة کے بعد:سب سے بہترین کلام اللہ کا کلام ہے،اور سب سے بہترین طریقہ محمدکا طریقہ ہے،سب سے بدترین چیز دین میں ایجاد کردہ بدعتیں ہیں،اور(دین میں)ہر ایجاد کردہ چیز بدعت ہے،اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے۔ا أيها الذين آمنوا اتقوا الله حق تقاته ولا تموتن إلا وأنتم مسلمنون)(يا أيها الناس اتقوا ربكم الذي خلقكم من نفس واحدة وخلق منها زوجها وبث منهما رجالا كثيرا ونساء واتقوا الله الذي تساءلون به والأرحام إن الله كان عليكم رقيبا)(يا أيها الذين آمنوا اتقوا الله وقولوا قولا سديدا يصلح لكم أعمالكم ويغفر لكم ذنوبكم ومن يطع الله ورسوله فقد فاز فوزا عظيما)
  • اے مسلمانوں اللہ تعالى کا تقوی اختیار کرو اور اس سے ڈرتے رہو۔ اس کی اطاعت کرو اور نافرمانی سے بچو اور جان لو کہ اللہ تعالی اپنے بندوں پر جو بھی خیر وشر‘ خوش حالی وتنگ حالی طاری کرتا ہے‘ وہ حکمت پر مبنی ہوتی ہے ‘ ان حکمتوں میں سے یہ بھی ہے کہ اطاعت کو انجام دینے اور نافرمانی سے گریز کرنے میں وہ کس قدر صبر سے کام لیتے ہیں‘ اس کی آزمائش‘ نیز اللہ تعالی ان پر جان ومال اور پھل (اور غذا ) کی کمی مقدر کرکے بھی ان کے صبر کو آزماتا ہے‘ اللہ تعالی فرماتا ہے: (وَنَبْلُوكُمْ بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ)
  • ترجمہ: ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو برائی بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے۔یعنی: ہم مالداری وفقیری‘ عزت وذلت‘ زندگی وموت‘ تندرستی وبیماری اور وبا وعافیت کے ذریعے تمہیں آزماتے ہیں‘ تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ تم میں کون اچھا عمل اور توبہ وانابت کرتا ہے‘ اور کون گناہوں میں ملوث رہتا ہے اور اس تقدیر سے اللہ کا کیا مقصد ہے ‘ اس سے غافل رہتا ہے۔
  • اے مومنو! یہ بات مخفی نہیں کہ موجودہ وقت میں اللہ تعالی نے لوگوں پر جو مصیبتیں مقدر کی ہیں‘ ان میں ایک عظیم مصیبت کورونا کا وبا ہے ‘ یہ ایسا وبا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی معمولات زندگی معطل ہوگئیں‘ بہت وفاتیں ہوئیں‘ مادی اورانسانی جانوں کاخسارہ ہوا‘ اس لئے صاحب بصیرت مسلمان کو چاہئے کہ اس سے نصیحت و عبرت حاصل کرے‘ کیوں کہ یہ وبا یوں ہی بے وجہ نہیں واقع ہوا ہے‘ اللہ اس سے بری ہے ‘ بلکہ اللہ نے عظیم حکمت کی وجہ سے اسے مقدر فرمایا ہے‘ جسے اللہ نے قرآن کریم میں بارہا ذکر فرمایا ہے ‘ اور وہ یہ ہے کہ لوگ گناہوں اور نافرمانیوں میں غرق ہو چکے ہیں‘ اس لئے اللہ نے انہیں دنیا میں ہی نمونہ کے طور پر ان کے اعمال کا بدلا دکھادیا ‘ تاکہ وہ ان اعمال سے باز آجائیں جن کے سبب ان کی زندگی میں یہ بگاڑ رونما ہورہا ہے‘ تاکہ ان کے حالات درست ہوجائیں اور وہ سیدھے ڈگر پر آجائیں ‘ اللہ تعالی فرماتا ہے: (ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ لِيُذِيقَهُمْ بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ)
  • ترجمہ: خشکی اور تری میں لوگوں کی بداعمالیوں کے باعث فساد پھیل گیا۔ اس لئے کہ انہیں ان کے بعض کرتوتوں کا پھل اللہ تعالیٰ چکھا دے (بہت) ممکن ہے کہ وه باز آجائیں۔نیز اللہ تعالی نے فرمایا: (وَمَا أَصَابَكُمْ مِنْ مُصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَنْ كَثِيرٍ)ترجمہ: تمہیں جو کچھ مصیبتیں پہنچتی ہیں وه تمہارے اپنے ہاتھوں کے کرتوت کابدلا ہے، اور وه تو بہت سی باتوں سے درگزر فرما دیتا ہے۔
  • معلوم ہوا کہ اس عمومی وبا کی وجہ یہی بے راہ روی اور نافرمانی ہے‘ جب کہ نافرمان انسان بغیر کسی خوف وخطر کے ان مناظر کا مشاہدہ کررہا ہے‘ میڈیا میں بگاڑ عام ہوچکا ہے‘ اس کے اندر رقص وسرود ‘ فحاشی ‘ دین اور دیندار لوگوں کا مزاق عام ہوگیا ہے ‘ یہاں تک کہ ماہِ رمضان میں بھی اس سے گریز نہیں کیا جاتا ‘ سودی معاملات ایک عام سی بات ہوچکی ہے جسے برا ئی اور فساد سے موسوم بھی نہیں کیا جاتا ‘ کاروباری مقامات اور بازاروں میں بے پردگی و عریانیت اور مردو زن کا اختلاط اپنے عروج پر ہے‘ خواتین حجاب کے معاملے میں لا پرواہی برتنے لگی ہیں‘ فتنہ انگیز نقابوں کی تو بات ہی نہ کریں‘ جو زرق برق اور حدد رجہ تنگ ہوتے ہیں‘ نمازوں کے اوقات میں سوئے رہنا‘ مسجدوں سے لا تعلقی رکھنا‘ نماز کے و قت میں خرید وفروخت میں مشغول رہنا ایسے امور ہیں کہ جن پر جتنی بھی بات کی جائے کم ہے‘ تو کیا ان برائیوں کے بعد بھی اس بلائے عام کا نازل ہونا کوئی تعجب خیز بات ہے؟
  • اللہ کے بندو! اللہ تعالی جن حکمتوں کے پیش نظر بیماریوں اور وباؤں کو مقدر کرتا ہے ‘ ان میں یہ بھی ہے کہ بندے کا دل اللہ سے وابستہ رہے‘ وہ یہ یاد رکھے کہ وہ جس نعمت و مالداری سے محظوظ ہورہا ہے وہ اللہ کی عطا کردہ روزی ہے‘ جسے اللہ تعالی کسی بھی لمحے تبدیل کرسکتا ہے‘ اس کو یاد کرکے بندہ حکم الہی کا پابند رہتا ہے‘ اس کی نافرمانی میں مبتلا ہونے سے گریز کرتا ہے‘ تاکہ اس کی نعمت زائل نہ ہوجائے ‘ کیوں کہ جب نعمتوں پر شکر ادا کیا جاتا ہے تو وہ باقی رہتی ہیں اور جب ان کی ناشکری کی جاتی ہے تو وہ زائل ہوجاتی ہیں۔
  • بیماریوں اور وباؤں کو مسلط کرنے میں اللہ کی ایک حکمت یہ بھی ہوتی ہے کہ اس کے ذریعے غافل اور نافرمان بندوں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے‘ تاکہ وہ اپنے پروردگار کی طرف لوٹیں‘ اپنے خالق سے توبہ وانابت کریں اور یہ جان لیں کہ ان کا ایک پروردگار ہے جو ان کی نگرانی کررہا ہے‘ وہ گناہوں پر گرفت کرتا اور سزا سے دوچار کرتا ہے‘ اللہ پاک کا فرمان ہے: (وَبَلَوْنَاهُمْ بِالْحَسَنَاتِ وَالسَّيِّئَاتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ)
  • ترجمہ: ہم ان کو خوش حالیوں اور بدحالیوں سے آزماتے رہے کہ شاید باز آجائیں۔نیز اللہ تعالی نے فرمایا: (فَلَوْلَا إِذْ جَاءَهُمْ بَأْسُنَا تَضَرَّعُوا)ترجمہ: جب ان کو ہماری سزا پہنچی تھی تو انہوں نے عاجزی کیوں نہیں اختیار کی؟
  • اس وبا کے پیچھے اللہ تعالی کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ بعض نافرمان بندوں کی سخت دلی ظاہر ہوگئی جو اس وبا کے زمانے میں بھی گناہوں میں ملوث رہے ‘ شیطان ان کے لئے نافرمانیوں کو مزین کرکے پیش کرتا رہا ‘ یہاں تک کہ وہ یہ گمان کرنے لگے کہ وہ اچھا کا م کر رہے ہیں ‘ اور کائنات کے بگاڑ اور مصیبتوں کے واقع ہونے میں ان کے ان اعمال کا کوئی دخل نہیں ہے‘ ان نافرمانیوں اور غفلت کے باوجود اللہ تعالی بطور آزمائش انہیں مہلت دیتا اور ان پر نعمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے تاکہ وہ اچانک گرفت میں آجائیں‘ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ وَأُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ)
  • ترجمہ: ہم انہیں اس طرح آہستہ آہستہ کھینچیں گے کہ انہیں معلوم بھی نہ ہوگا ۔میں انہیں ڈھیل دوں گا، بے شک میری تدبیر بڑی مضبوط ہے۔نیز فرمان باری تعالی ہے: (فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ)ترجمہ: پھر جب انہوں نے اس نصیحت کو جو ان کو کی گئی تھی فراموش کردیا تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کھول دیئے۔ یہاں تک کہ جب ان چیزوں سے جو ان کو دی گئی تھیں خوب خوش ہوگئے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑ لیا اور وہ اس وقت مایوس ہو کر رہ گئے۔مزید اللہ تعالی کا ارشاد ہے: (وَلَقَدْ أَخَذْنَاهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ حَتَّى إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ)ترجمہ: ہم نے انہیں عذاب میں بھی پکڑا تاہم یہ لوگ نہ تو اپنے پروردگار کے سامنے جھکے اور نہ ہی عاجزی اختیار کی یہاں تک کہ جب ہم نے ان پر سخت عذاب کا دروازه کھول دیا تو اسی وقت فوراً مایوس ہوگئے۔یعنی : وہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہوگئے۔
  • بیماریوں او روباؤں کو مقدر کرنے میں اللہ کی ایک حکمت یہ بھی پوشیدہ ہے کہ ان پر صبر اور احتساب اجر کرنے والوں اور (تقدیر الہی) پر اپنی رضا مندی ظاہرکرنے او رجزع فزع سے دور رہنے والوں کے لئے ثواب مرتب ہوتے ہیں‘ نبی ﷐ کی حدیث ہے: " مومن کا بھی عجب حال ہے ۔اس کا ثواب کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں ہوتا۔ یہ بات مومن کے سوا کسی کو حاصل نہیں ہے۔ اگر اس کو خوشی حاصل ہوتی ہے تو وہ شکر کرتا ہے اس میں بھی ثواب ہے اور جب اس کو نقصان پہنچتا ہے تو صبر کرتا ہے اس میں بھی ثواب ہے
  • ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷐ نے فرمایا: " مومن مرد اور مومن عورت کی جان، اولاد، اور مال میں آزمائشیں آتی رہتی ہیں یہاں تک کہ جب وہ مرنے کے بعد اللہ سے ملاقات کرتے ہیں تو ان پر کوئی گناہ نہیں ہوتا"۔
  • اس وبا میں اللہ تعالی کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اس چھوٹے سے وبا کے مقابلے میں انسان کی کمزوری وعاجزی ظاہر ہوچکی ہے‘ چنانچہ یہ قومیں جو عروج وترقی‘ تہذیب وتمدن‘ ٹکنالوجی‘ ایجادات اور نت نئی تحقیقات میں ایک عظیم مقام پر فائز ہیں‘وہ اس چھوٹے سے وبا کےسامنے حیران وششدر اپنی عاجزی کا مظاہرہ کرتی رہیں‘ کتنے ایسے ممالک ہیں کہ جنہوں نے دعوی کیا کہ: (ہم سے زیادہ طاقتور او رزور آور کون ہے) لیکن اس وبا کے سامنے اس کا زور پسپا ہوتا نظر آیا‘ دوسروں سے لا پرواہ ہوکر خود اپنے میں مشغول ہوکر رہ گئے‘ اللہ نے سچ فرمایا: (وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا تُصِيبُهُمْ بِمَا صَنَعُوا قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِنْ دَارِهِمْ حَتَّى يَأْتِيَ وَعْدُ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ)
  • ترجمہ: کفار کو تو ان کے کفر کے بدلے ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی سخت سزا پہنچتی رہے گی یا ان کے مکانوں کے قریب نازل ہوتی رہے گی تاوقتیکہ وعدہٴ الٰہی آپہنچے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ وعده خلافی نہیں کرتا۔نیز فرمان باری تعالی ہے: (فَكُلًّا أَخَذْنَا بِذَنْبِهِ فَمِنْهُمْ مَنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًا وَمِنْهُمْ مَنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ وَمِنْهُمْ مَنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ وَمِنْهُمْ مَنْ أَغْرَقْنَا وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَكِنْ كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ)ترجمہ : پھر تو ہر ایک کو ہم نے اس کے گناه کے وبال میں گرفتار کر لیا، ان میں سے بعض پر ہم نے پتھروں کا مینہ برسایا اور ان میں سے بعض کو زور دار سخت آواز نے دبوچ لیا اور ان میں سے بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور ان میں سے بعض کو ہم نے ڈبو دیا، اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کہ ان پر ظلم کرے بلکہ یہی لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔مزید اللہ تعالی فرماتاہے: (وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ بَطِرَتْ مَعِيشَتَهَا)ترجمہ: ہم نے بہت سی وه بستیاں تباه کر دیں جو اپنی عیش و عشرت میں اترانے لگی تھیں۔
  • اے مسلمانو! تعجب کی بات ہے کہ کچھ لوگ امت کو لاحق ہونے والے اس وبا کو محض مادی اسباب کی طرف منسوب کرتے ہیں‘ جیسے اینٹی بائیوٹکس لینے یا وبا کو اس کی جائے وقوع میں ہی محصور رکھنے میں کوتاہی کرنا‘ اور اس طرح کے وہ اسباب جنہیں وہ لوگ دہراتے رہتے ہیں جو تقدیر پر ایمان نہیں رکھتے‘ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک ناقص مادیاتی نظریہ ہے اور علم اور ایمان کی کمی پر دلالت کرتا ہے‘ کیوں کہ اللہ تعالی نے ہی اس وبا کو مقدر کیا اور صرف اسی کے ہاتھ میں اس کو دور کرنا بھی ہے‘ کیاانہوں نے اللہ تعالی کے اس فرمان کو نہیں سنا: (أَفَأَمِنَ أَهْلُ الْقُرَى أَنْ يَأْتِيَهُمْ بَأْسُنَا بَيَاتًا وَهُمْ نَائِمُونَ َأَوَأَمِنَ أَهْلُ الْقُرَى أَنْ يَأْتِيَهُمْ بَأْسُنَا ضُحًى وَهُمْ يَلْعَبُونَ أَفَأَمِنُوا مَكْرَ اللَّهِ فَلَا يَأْمَنُ مَكْرَ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْخَاسِرُونَ)
  • ترجمہ: کیا پھر بھی ان بستیوں کے رہنے والے اس بات سے بے فکر ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب شب کے وقت آپڑے جس وقت وه سوتے ہوں اور کیا ان بستیوں کے رہنے والے اس بات سے بےفکر ہوگئے ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن چڑھے آپڑے جس وقت کہ وه اپنے کھیلوں میں مشغول ہوں ۔کیا وه اللہ کی اس پکڑ سے بےفکر ہوگئے۔ اللہ کی پکڑ سے بجز ان کے جن کی شامت ہی آگئی ہو اور کوئی بےفکر نہیں ہوتا۔نیز اللہ تعالی نے فرمایا: (قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ انْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَاتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ)ترجمہ: آپ کہئے کہ اس پر بھی وہی قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب تمہارے اوپر سے بھیج دے یا تمہارے پاؤں تلے سے یا کہ تم کو گروه گروه کرکے سب کو بھڑا دے اور تمہارے ایک کو دوسرے کی لڑائی چکھا دے۔ آپ دیکھیے تو سہی ہم کس طرح دئل مختلف پہلوؤں سے بیان کرتے ہیں شاید وه سمجھ جائیں۔
  • اس وبا میں اللہ تعالی کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ جن لوگوں کو اللہ تعالی نے مسلم حکمرانوں کی اطاعت کرنے ‘ یکجہتی برقرار رکھنے‘ صفیں متحد رکھنے اور حاکم اور رعیہ کے درمیان محبت برقرار رکھنے کے سبب (اس وباسے) محفو ظ رکھا ‘جیسے گھروں کو لازم پکڑنا‘ گھومنے پھرنے سے با ز رہنا‘ احتیاطی اسباب اور حفاظتی تدابیر اور صحت سے متعلق رہنمائیوں پر عمل کرنا تاکہ اس وبا کے شکار نہ ہوں۔(ان اسباب کی وجہ سے حاصل ہونے والی ) عافیت وسلامتی میں جو عظیم مصلحت تھی وہ ظاہر ہوئی۔
  • اللہ کے بندو! اللہ کو یاد رکھو اور اس کا تقوی اختیار کرو‘ خلوت وجلوت میں اس کی نگرانی کو ذہن نشیں رکھو‘ کسی بھی صورت میں اس سے غافل مت ہو‘ ا س کی نافرمانی میں ملوث نہ رہو‘ اللہ تعالی فرماتا ہے: (وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي أَنْفُسِكُمْ فَاحْذَرُوهُ)
  • ترجمہ: جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے دلوں کی باتوں کا بھی علم ہے، تم اس سے خوف کھاتے رہا کرو ۔جس ذات نے ہمارے ارد گرد کے لوگوں کے لئے اس وبا کا شکا رہونا مقدر کیا ‘ وہ اس بات پر قادر ہے کہ ہمیں بھی اس کی زد میں لے لے‘ لس لئے تمام گناہوں سے صدق دل کے ساتھ توبہ کریں‘ توبہ ہی اس وبائے عام سے نکلنے کی کنجی ہے‘ جیسا کہ عام الرمادۃ (سنہ ۱۸ھ) میں جب لوگ قحط سالی کا شکار ہوئے تو عمر رضی اللہ عنہ نے کیا ‘ وہ لوگوں کے ساتھ نماز استسقاء کے لئے نکلے اور دعا کی : (اللهم ما نزل البلاء إلا بذنب، ولم يكشف إلا بتوبة، وهذه أيدينا إليك بالذنوب، ونواصينا إليك بالتوبة)ترجمہ: اے اللہ ! گناہ کی وجہ سے ہی مصیبت نازل ہوتی ہے‘ توبہ سے ہی وہ دور ہوتی ہے ‘ ہم گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے تیرے دربار میں اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں او رہماری پیشانیاں توبہ کےساتھ تیرے در پر جھکی ہوئی ہیں۔
  • اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو قرآن عظیم کی برکت سے مالا مال کرے ‘ مجھے اور آپ کو اس کی آیتوں اور حکمت پر مبنی نصیحت سے نفع پہنچائے ‘ میں اپنی یہ بات کہتے ہوئے اللہ تعالی سے اپنے لئے اور آپ کے لئے ہر گناہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں‘ آپ بھی اس سے بخشش کی دعا کریں‘ یقینا وہ توبہ کرنے والوں کو خوب معاف کرتا ہے۔
  • دوسرا خطبہ:الحمد لله وكفى، وسلام على عباده الذين اصطفى‘ أما بعد:اے مسلمانو! کورونا وبا اور دیگر آفات وشرور سے بچنے کے سات اہم اسبا ب وذرائع ہیں:پہلا: اللہ پر توکل‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ آفات وشرور سے بچنے کے جو حسی اسباب ہیں‘ ان کو اختیار کرنے کے ساتھ دل سے اللہ پر اعتماد وبھروسہ کیا جائے ‘ اللہ تعالی فرماتا ہے: (وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ)ترجمہ: جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا۔ دوسرا: یہ معرفت اور یقین رکھنا کہ اس وبا یا دیگر مصیبتوں کا واقع ہونا اور اس کا شکار ہونا اور اس سے محفوظ رہنا سب اللہ تعالی کی تقدیر سے ہوتا ہے‘ اگر انسان تمام حسی اور معنوی اسباب اختیار کرلے ‘او راللہ تعالی نے اس کے لئے یہ مقد رکر رکھا ہو کہ وہ اس کاشکار ہوکر رہے گا تو وہ ضرور اس کا شکار ہوگا‘ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (وَإِنْ يَمْسَسْكَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ)ترجمہ: اگر تم کو اللہ کوئی تکلیف پہنچائے تو بجز اس کے اور کوئی اس کو دور کرنے وا نہیں ہے ۔تیسرا : کثرت سے عبادت کرنا‘ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ)ترجمہ: کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں؟اس آیت کے اندر اللہ نے بندے کے لئے تمام آفت وشر سے اپنی کفایت کو اس کی صفت عبودیت سے مربوط کیا ہے‘ چنانچہ جو شخص کثرت سے عبادت کرے گا اسے آفت وشر سے اسی قدر اللہ کی کفایت حاصل ہوگی۔چوتھا: آفت وشر سے اللہ کی کفایت حاصل کرنے کا ایک سبب یہ ہے کہ صدق دل سے اس پر توکل کیا جائے‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ آفت وشر سے بچنے کے لئے حسی اسباب اختیار کرنے کے ساتھ دل سے اللہ پر اعتماد اور بھروسہ کیاجائے ‘ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ)ترجمہ: جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا۔پانچواں: آفت وشر سے اللہ کی کفایت حاصل کرنے کا ایک سبب یہ ہے کہ کثرت سے نبی ﷐ پر درود بھیجا جائے ‘ اس کی دلیل یہ ہے کہ کعب رضی اللہ عنہ نے نبی سے عرض کیا کہ وہ کثرت سے آپ پر درود بھیجیں گے یہاں تک کہ ان کی اکثر دعا درود سے ہی عبارت ہوگی تو آپ نے فرمایا: "اب یہ درود تمہارے سب غموں کے لیے کافی ہو گا اور اس سے تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں گے"۔چھٹا: آفت وشر سے اللہ کی کفایت وحفاظت حاصل کرنے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ چاشت کے وقت چار رکعت نماز ادا کی جائے ‘ ہر دو رکعت پر سلام پھیرا جائے‘ ا س کی دلیل حدیث قدسی میں اللہ تعالی کا یہ فرمان ہے: " اے ابن آدم! تو دن کے شروع میں میری رضا کے لیے چار رکعتیں پڑھا کر، میں پورے دن تمہارے لیے کافی ہوں گا"() ۔(میں پورے دن تمہارے لیے کافی ہوں گا) کا مطلب یہ ہے کہ پورے دن جو آفتیں اور نقصاندہ حوادث رونماہوتے ہیں‘ ان سے تمہیں محفوظ رکھوں گا۔ساتواں: آفت وشر سے اللہ کی کفایت حاصل کرنے ایک سبب یہ بھی ہے کہ صبح وشام کے اذکار کی پابندی کی جائے‘ جن میں چند اذکار درج ذیل ہیں:
  • سورہ اخلاص اور معوذتین صبح اور شام تین تین دفعہ پڑھنا‘ اس کی دلیل نبی ﷐ کی یہ حدیث ہے جو آپ نے عبد اللہ بن خبیب بن عدی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ : «قل هو الله أحد» اور «المعوذتين» ،( «قل أعوذ برب الفلق»، «قل أعوذ برب الناس») صبح و شام تین مرتبہ پڑھ لیا کرو، یہ (سورتیں) تمہیں ہر شر سے بچائیں گی اور محفوظ رکھیں گی()۔
  • عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ: رسول اللہصبح و شام ان دعاؤں کو نہیں چھوڑتے تھے: «اللهم إني أسألك العفو والعافية في الدنيا والآخرة اللهم إني أسألك العفو والعافية في ديني ودنياي وأهلي ومالي اللهم استر عوراتي وآمن روعاتي واحفظني من بين يدي ومن خلفي وعن يميني وعن شمالي ومن فوقي وأعوذ بك أن أغتال من تحتي»اے اللہ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عفو اور عافیت کا طالب ہوں، اے اللہ! میں تجھ سے اپنے دین و دنیا اور اپنے اہل و مال میں معافی اور عافیت کا طالب ہوں، اے اللہ! میرے عیوب چھپا دے، میرے دل کو مامون کر دے، اور میرے آگے پیچھے، دائیں بائیں، اور اوپر سے میری حفاظت فرما، اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں نیچے سے ہلاک کئے جانے سے()۔
  • شام کے وقت پڑھی جانے والی دعاؤں میں یہ بھی ہے کہ شام ڈھلتے ہی سورہ بقرۃ کی آخری دو آیتیں پڑھی جائیں‘ کیوں کہ آپ ﷐ کی حدیث ہے: "سورۃ البقرة کی آخر کی دو آیتیں جو رات میں پڑھے گا، تو وہ دونوں آیتیں اس کو کافی ہوں گی"()
  • جو دعائیں بندہ مسلم کو گھر سے نکلے کے بعد (باذن اللہ) محفوظ رکھتی ہیں‘ ان میں گھر سے نکلنے کی دعا بھی ہے‘ انس رضی اللہ عنہ سے مروی کہ رسول اللہ ﷐ نے فرمایا: " جب آدمی -اپنے گھر سے- نکلے پھر کہے «بسم الله توكلت على الله لا حول ولا قوة إلا بالله» ”اللہ کے نام سے نکل رہا ہوں، میرا پورا پورا توکل اللہ ہی پر ہے، تمام طاقت و قوت اللہ ہی کی طرف سے ہے تو آپ نے فرمایا: اس وقت کہا جاتا ہے (یعنی فرشتے کہتے ہیں): اب تجھے ہدایت دے دی گئی، تیری طرف سے کفایت کر دی گئی، اور تو بچا لیا گیا، (یہ سن کر) شیطان اس سے جدا ہو جاتا ہے، تو اس سے دوسرا شیطان کہتا ہے: تیرے ہاتھ سے آدمی کیسے نکل گیا کہ اسے ہدایت دے دی گئی، اس کی جانب سے کفایت کر دی گئی اور وہ (تیری گرفت اور تیرے چنگل سے) بچا لیا گیا؟"()۔
  • ان اذکار میں یہ بھی ہے کہ ہمیشہ اللہ سے عافیت وسلامتی طلب کی جائے‘ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷐ نے فرمایا: "اللہ سے (گناہوں سے) عفو و درگزر اور (مصیبتوں اور گمراہیوں سے) عافیت طلب کرو کیونکہ ایمان و یقین کے بعد کسی بندے کو عافیت سے بہتر کوئی چیز نہیں دی گئی"()۔
  • نبی ﷐ دعائے قنوت میں یہ بھی پڑھا کرتے تھے: "وعافني فيمن عافيت"() یعنی: عافیت دے ان لوگوں میں شامل کر کے جنہیں تو نے عافیت دی ہے۔نیز آپ ﷐ یہ بھی د

    المرفقات

    2

    الداء والدواء - کورونا-بیماری اور دوا
    الداء والدواء - کورونا-بیماری اور دوا