البحث

عبارات مقترحة:

الباطن

هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...

العلي

كلمة العليّ في اللغة هي صفة مشبهة من العلوّ، والصفة المشبهة تدل...

العفو

كلمة (عفو) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعول) وتعني الاتصاف بصفة...

حضرت عبداللہ بن شخِّیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: ’’میں نے رسول اللہ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو رونے کی وجہ سے آپ کے سینے سے ایسی آواز آ رہی تھی جیسے چکّی چلنے کی آواز ہوتی ہے۔‘‘

شرح الحديث :

حضرت عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ انھوں نے نبی کریم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے ایک آواز سنی جیسے چکی چلنے کی آواز ہوتی ہے۔ جس وقت چکی کسی چیز کو پیس رہی ہو تو اس وقت اس کے گرم ہونے کی وجہ سے آواز آتی ہے۔چنانچہ صحابی رضی اللہ عنہ نے نماز میں آپ کی رونے کو چکی کی آواز سے تشبیہ دی ہے۔ اور یہ رسول اللہ کا اپنے رب کے ساتھ حال تھا جب کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے پہلے اور بعد والے سارے گناہ معاف کر دیے تھے لیکن اس کے باوجود آپ لوگوں میں سے سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والے، اس کا تقویٰ اختیار کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کا خوف رکھنے والے تھے اور یہ سب کچھ اپنے رب کی کمالِ معرفت کی وجہ سےتھا۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية